Type Here to Get Search Results !

Ads

شاعر مشرق علامہ اقبال

شاعر مشرق علامہ اقبال

شاعر مشرق علامہ اقبال


ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے والد محترم شیخ محمد اقبال سیالکوٹ کے ایک معزز خاندان میں پیدا ہوئے۔ پیدائشی نام والد نام شیخ نور محمد تھا۔ روایات کے مطابق اقبال کی ابتدائی تعلیم دینی مدرسے میں ہوئی۔ انگریزی سکول سے میٹرک کا امتحان امتیازی نمبروں سے پاس کیا اور مرے کالج میں داخل ہو گئے ۔ یہاں اُنھیں مولوی سید میر حسن جیسا اُستاد میسر آیا۔ اقبال کو فارسی اور عربی کا صحیح ذوق اُنھیں کی بدولت حاصل ہوا۔ ایف اے کرنے کے بعد وہ گورنمنٹ کالج لاہور چلے گئے، 

شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ کو وہاں بھی اُنھیں پروفیسر آرنلڈ جیسا شفیق اُستاد ملا۔ جن کی وجہ سے اقبال کی خفیہ صلاحیتیں بیدار ہوئیں۔ اسی کالج سے ایم اے کرنے کے بعد اُنھوں نے کچھ عرصہ یہاں تدریس کے فرائض انجام دیے، پھر اعلیٰ تعلیم کے لیے یورپ چلے گئے اور وہاں بیرسٹری اور فلسفہ میں ڈاکٹریٹ کیا۔ واپس آنے کے بعد اُنھوں نے وکالت کا پیشہ اختیار کیا۔ مگر اس پیشے سے طبیعت جلد اچاٹ ہوگئی۔ علامہ اقبال نے کچھ عرصہ سیاست میں بھی دیکھ ہی لی۔ ایک مرتبہ جب مسلم لیگ کی صدارت کے لیے اُن کا نام تجویز ہوا، تو انھوں نے اپنی بجائے قائد اعظم محمد علی جناح کو اس منصب کا اہل قرار دیا۔ 

علامہ اقبال کا ایک اہم کارنامہ ۱۹۳۰ء میں الہ آباد میں مسلم لیگ کے سالانہ جلسے میں قیام پاکستان کی تجویز ہے۔ آخری عمر میں مختلف بیماریوں نے آن گھیرا اور وہ ۲۱ اپریل ۱۹۳۸ کو خالق حقیقی سے جاملے۔ اقبال وہ ہستی ہیں، جن پر نہ صرف ایشیا بلکہ پوری دنیا فخر کرتی ہے۔ انھوں نے شاعری کا آغاز تو سکول کے زمانے سے کیا تھا، لیکن دورہ یورپ کے بعد صحیح معنوں میں اُن کے موضوعات کا تعین مسلمانوں کے زوال کے اسباب سے آگاہ تھے۔
ہوگیا۔ انھوں نے تاریخ عالم کا مطالعہ کیا تھا، اس لیے وہ مسلمانوں کے زوال کے اسباب سے واقف تھے۔

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Hollywood Movies