Type Here to Get Search Results !

Ads

لاہور کے تفریحی مقامات

لاہور کے تفریحی مقامات

لاہور کے تفریحی مقامات


پاکستان کی تاریخ میں لاہور ایک قدیم اور خوبصورت شہر ہے جن کی آبادی کافی حد تک زیادہ ہے اور زرخیز میدان پر مشتمل سرزمین ہے۔ لاہور میں دلچسپ موسم کی وجہ اکثر باہر سے ٹورسٹ آتے جاتے ہیں اور خوبصورت جگہوں سے فیض یاب ہوتے ہیں۔ ٹرانسپورٹ کے حوالے سے لاہور ایک گنجان آباد شہر تسلیم کیا جاتا ہے اور بہترین گاڑیوں پر مشتمل شہرت رکھتا ہے۔ اور لاہور میں بہت سے ترقیاتی کام ہوئے ہیں اور پاکستان کے اور شہروں سے ترقیاتی کام سے شہرت رکھتا ہے۔ کہا جاتا ہے لاہور میں قدیم ہندی لوگ اباد تھے اس لیے یہ شہر سات دروازوں پر مشتمل شہر ہے اور صنعتی حوالے سے کافی حد تک مقبول ہے۔
لاہور پاکستان کا تاریخی شہر ہے۔ اس میں بہت سے تاریخی اور تفریحی مقامات ہیں۔ جیسے ساہی قلعہ جو مغلوں کے فن تعمیر کا بے نظیر شاہ کار ہے۔ قلعے کے دروازے کے سامنے بادشاہی مسجد واقع ہے۔ یہ مسجد مغل بادشاہ اور نگ زیب عالمگیر نے تعمیر کرائی تھی ۔ اسی نسبت سے اسے بادشاہی مسجد کہتے ہیں ۔ بادشاہی مسجد کے باہر سیڑھیوں کے قریب علامہ اقبا رحمة اللہ علیہ کا مزار ہے۔ سرکلر روڈ اور لوئر مال کے ملاپ کے نزدیک حضرت شیخ علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ کا مزار ہے۔ لاہور سے شمالاً جنوباً دریائے راوی کے ساتھ مغل بادشاہ جہانگیر کا مقبرہ ہے۔ اقبال پارک میں واقع لاہور کی شان مینار پاکستان ہے۔ یہ مینار یوم پاکستان ۲۳ مارچ ۱۹۴۰ء کی یادگار کے طور پر تعمیر کیا گیا ہے۔ اس روز مسلمانان ہند نے قائد اعظم کی قیادت میں قیام پاکستان کا تاریخی اور حتی فیصلہ کیا تھا۔ پنجاب یونیورسٹی کی پرانی عمارت کے سامنے لاہور کا عجائب گھر ہے۔ خرید و فروخت کے لیے لاہور کا سب سے دلش بازار نا ر کھی ہے۔ لاہور کے وسط میں ریس کورس پارک ہے۔ باغ جناح بھی لاہور کے وسط میں ہے۔ اس کا شمار دنیا کے بڑے اور خوبصورت باغوں میں ہوتا ہے۔ لاہور کے مشرق میں بچوں کی تفریح گاہ اور واٹر پارک ہے۔

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Hollywood Movies